سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کے سابق افغانی ملازم اور بیٹوں سمیت 25افراد گرفتار
بھارتی سفات خانے کا سابق ملازم خان آغا نے اپنا نام تبدل کر کے نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنایا تھا
اتوار 31 جنوری 2016 16:38
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تھانہ عمرزئی کے علاقہ محمود آباد اور تھانہ مندنی کے علاقہ ڈھکی سے افغانستان میں بھارتی سفارت خانے کے سابق ا فغانی ملازم اور انکے تین بیٹوں سمیت 25افراد کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی سفات خانے کا سابقہ ملازم خان آغا نے اپنا نام تبدل کر کے نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنایا تھا آپریشن میں مجموعی طور پر 25افراد کو حراست میں لیئے گئے تھے جن میں 5غیر مقامی افراد کو سیکورٹی فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، باقی مقامی20افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
حراست میں لئے گئے افراد سے بھار ی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔(جاری ہے)
سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تھانہ عمرزئی کے علاقہ محمود آباد اور تھانہ مندنی کے علاقہ ڈھکی میں غیر ملکیوں کی موجودگی کے اطلاع پر سرچ آپریشن رات کی آخری پہر 4بجے شروع کیا گیا جو صبح 9بجے تک جاری رہی ۔ آپریشن کے دوران پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا ، گھر گھر تلاشی کے دوران علاقہ محمود آباد سے افغانی باشندہ خان آغاجسکا نام پاکستانی شناختی کارڈ کے مطابق نوید خان ہے کو تین بیٹوں نور آغا، رحیم اللہ اورخانم اللہ سمیت گرفتار کیا۔
آپریشن کے دوران دیگر21 افراد بھی حراست میں لئے گئے ۔ذرائع کے مطابق خان آغا انکے تین بیٹوں اور ایک غیر مقامی شخص کو سیکورٹی فورسز نے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا خان آغا کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان منتقل ہونے سے قبل خان آغا افغانستان میں بھارتی سفارت خانے میں ملازم تھا، اسکا ایک بھائی بھی افغانی فوج اور بھارتی سفارت خانے میں کام ملازم رہ چکا ہے جو پہلے ہی پاکستان میں گرفتار ہو چکا ہے ۔ خان آغا پاکستان منتقل ہوا تو عمرزئی کے علاقہ میں رہائش پذیر ہوا اور اپنا نام تبدیل کر کے نوید خان کے نام سے اپنا پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا۔ زرائع کے مطابق تھانہ عمرزئی اور تھانہ مندنی کے حدود میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیئے گئے 25افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں تین کلاشنکوف، دو کالا کوف، دو ایس ایم جی، 6پستول ، ایک رائفل اور550مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.