Live Updates

عمران خان کے بعد وزیر اعظم نواز شریف بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے

وزیراعظم کیلئے 3مختلف اقسام کی 5 مختلف پشاوری چپلوں کی تیاری شروع کر دی گئی‘رواں ماہ میں وزیر اعظم کو ملیں گی

اتوار 31 جنوری 2016 17:02

عمران خان کے بعد وزیر اعظم نواز شریف بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے بعد وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے ‘وزیراعظم کیلئے 3مختلف اقسام کی 5 مختلف پشاوری چپلوں کی تیاری شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر نامی چپل ساز کاکہناہے وزیراعظم کو فروری میں چپل تحفے میں بھیجیں گے‘حالیہ دورہ پشاور کے دوران کفش ساز جہانگیر نے وزیر اعظم کے قدموں کا ناپ لے لیا اور اب ان کے لیے جوتے کی تیاری زوروشور سے جاری ہے‘ وزیر اعظم نواز شریف کے جوتے کی لمبائی نو انچ ، اونچائی ساڑھے دس انچ اور چوڑائی دس انچ ہوگی‘ چپل کی تیاری میں استعمال ہونے والا چمڑا غیر ملکی، پتاوا اور سول ایکسپورٹ کوالٹی کے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات