پا کستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس خطرے سے دوچار کر دیا

پورپی یونین نے جی ایس پی اپلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہیومن رائٹس ، لیبر رائٹس ، ماحولیات سمیت 27عالمی کنونشن میں مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 31 جنوری 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سزائے موت،صحافیوں کو درپیش خطرات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے پا کستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کوخطرے سے دوچار کر دیا ہے ، پورپی یونین نے جی ایس پی اپلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہیومن رائٹس ، لیبر رائٹس ، ماحولیات سمیت 27عالمی کنونشن میں مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے پہلی دو سالہ جائزہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں جی ایس پی پلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہیومن رائٹس ، لیبر رائٹس ، ماحولیات سمیت 27عالمی کنونشن کو لاگو کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سزائے موت پر سے پابندی اٹھنے کے بعد کی صورتحال، ملٹری کورٹس میں مقدمات میں رازداری اور صحافیوں کو درپیش خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیااور پاکستانی حکومت کوعالمی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے پاکستان میں سزائے موت پرپابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 300سے زائد لوگوں کو پھانسی دی جاچکی ہے انسانی حقوق کے حوالے سے تیار کردہ نیشنل پلان وزیر اعظم سے منظوری کا منتظر ہے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو مئی 2015میں قائم کیا گیا تھااس کے علاوہ خواتین کی حیثیت دینے کے حوالے سے ایک کمیشن 2000 بھی قائم کیا گیا مگر اس کو بھی فعال نہ کیا جا سکا بچوں کے حقوق کے حوالے سے کمیشن قائم کرنا بھی ابھی بات چیت کے مراحل میں ہیں یورپی یونین اس طرح کے اداروں کے تکنیکی مدد فرایم کرنے پر بھی راضی ہے2014کے ماڈرن غلامی انڈیکس میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے روپوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کا درجہ رکھنے والے ممالک میں سے پاکستان نے جی ایس پی پلس کی مراعات سے سب سے زیادہ استفادہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

2014میں جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین کو ہونے والی برآمدات کا ستر فیصد پاکستان سے برآمد کیا گیا جس میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی سب سے زیادہ امپورٹ کی گئی ہے جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان یورپی یونین کے 28ممالک کو بیشتر اشیاء ڈیوٹی فری برآمدکر سکتا ہے