سندھ حکومت نے کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی پر پاکستان اسٹیل ملز کی تین سو ایکڑ اراضی بیچ ڈال

اتوار 31 جنوری 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سندھ حکومت نے کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی پر پاکستان اسٹیل ملز کی تین سو ایکڑ اراضی بیچ ڈالی اور تیس کروڑ روپے بھی وصول کرلئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی گارمنٹ سٹی کا اعلان 2003میں کیا گیا تھا تاہم 13سال گذر جانے کے باوجود گارمنٹ سٹی کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا ،گارمنٹ سٹی کیلئے سندھ حکومت سے تین سو ایکڑ اراضی خریدی گئی جس کیلئے جنوری 2008میں تیس کروڑ روپے بھی ادا کردیے گئے مگر پاکستان اسٹیل ملز نے دعویٰ کیا کہ یہ اراضی انکی ملکیت ہے اور سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا۔کراچی میں گارمنٹ سٹی کا قیام تاحال عمل میں نہیں لایا جاسکا اور کروڑوں روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :