وزارت داخلہ کا داخلی وخارجی راستوں پر تعینات پولیس ا ہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ

پولیس اہلکاروں کو رواں ہفتے کنونشن سینٹر میں خصوصی لیکچر کے ذریعے ذمہ داری کا احساس دلایاجائے گا ۔ ذرائع

اتوار 31 جنوری 2016 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) دہشت گرد ی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات پولیس ا ہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،سامان سے بھری گاڑیوں سے مبینہ رشوت لینے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک نہ کرنے کی شکایات پر اس بات کافیصلہ کیاگیاہے پولیس اہلکاروں کو رواں ہفتے کنونشن سینٹر میں خصوصی لیکچر کے ذریعے ذمہ داری کا احساس دلایاجائے گا ۔

آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو لیکچر کے ذریعے خصوصی تربیت اور احساس ذمہ داری دلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ایک روز لیکچر کے ذریعے دہشت گردحملوں سے بچنے ،مشکوک افراد پر نظر رکھنے سمیت گرفتاری ،پبلک ٹرانسپورٹ کی چکنگ اور سامان سے بھری گاڑیوں ی سخت چکنگ کو ممکن بنایاجائے گا ۔

حسا س اداروں کی جانب سے وزات داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار سامان سے بھری گاڑیوں کو رشوت کے عوض بغیر چکنگ چھوڑدیتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کرناگواراہ نہیں کیاجاتاہے حالیہ خطرات کے پیش نظر ایسی غلطی کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :