پاکستانی ٹیم نے نیوزی لنیڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،سابق کرکٹرز

قومی ٹیم میں پانچواں ریگولر باوٴلر نہیں کھلا یاگیا،ٹیم میں تسلسل نظر نہیں آتاہے وسیم اکرم

اتوار 31 جنوری 2016 17:57

پاکستانی ٹیم نے نیوزی لنیڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،سابق ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سابق کرکٹرز نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لنیڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ٹیم کو باولنگ بہتر رنے کی ضرروت ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کی قسمت اچھی نہیں تھی تاہم ٹیم کو داد دینی چاہیے کیونکہ آج ہم لڑ کر ہارے ہیں پاکستان اگر مکمل اوورز کھیلتا تو ہدف تقریباً 320کے قریب ہونا تھا جو اچھا ہدف تھا ایسا نہیں ہوسکا۔

رمیزراجہ نے کہاکہ بارش کے باعث پچ گیلی ہو گئی جس کی وجہ سے گیند سپن ہو رہا تھا اور پھنس بھی رہا تھا لیکن آج اظہر علی نے اچھی باولنگ کی ہے لیکن عرفان کی فٹنس پر سوال اٹھتاہے کہ آج ان کا سپل 130سے اوپر نہیں گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی کا مقابلہ سخت کیا اور اس لیے داد دینی چاہیے ،اچھی بات یہ ہے کہ کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جب ٹیم لڑ کر ہارتی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ قومی ٹیم میں پانچواں ریگولر باوٴلر نہیں کھلا یاگیا اور قومی ٹیم میں تسلسل نظر نہیں آتاہے۔ وسیم اکرم نے کہاکہ قومی ٹیم پانچواں ریگولر باولر نہیں کھلا یا گیاجو کہ بہت ضروری ہے اگر نا کھلایا جائے تومسائل پیداہوتے ہیں ،اظہر علی نے اچھی باولنگ کی تاہم وہ کوئی ریگولر باوٴلر نہیں شعیب ملک نے اچھی باولنگ نہیں کی کیونکہ آف سپنر کامیاب تب ہوتاہے جب وہ آف سٹمپ کے باہر سے گیند کرواتاہے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ اظہر علی ٹیم نہیں سلکٹ کرسکتے کیونکہ ابھی وہ چھوٹے ہیں اور مضبوط کیپٹن نہیں اور سلیکشن کمیٹی ہی کھلاڑیوں کو فائنل کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پانچواں باولر ٹیم میں موجود ہو تو ٹیم کو فائدہ ہوتاہے اور اگر وہ اچھی گیند نہیں کرتا تو اس کی جگہ کوئی نان ریگولر بالر آکر آوور کرواتاہے۔سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 300زائد اسکور کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا چاہیے تھی نیوزی لینڈ کے بلے باز اسپنرز کیخلاف کمزور ہیں،اس لیے میچ میں ظفر گوہر کو کھیلانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈکی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے،بڑا اسکور کئے بغیر کامیابی آسان نہیں ہوگی

متعلقہ عنوان :