پنجاب میں 42 ہزار اساتذہ اور 22 ہزار سیکیورٹی گارڈز کی ہنگامی تعیناتی،

حکومت پنجاب نے ہوم ورک شروع کر دیا

اتوار 31 جنوری 2016 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے پرائمری سے میٹرک تک 42 ہزار اساتذہ اور 22 ہزار سیکیورٹی گارڈز کی ہنگامی تعیناتی کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے پنجاب بھر میں یہ آسامیاں گزشتہ کئی سالوں سے خالی ہیں اگست 2016 تک موجودہ کمی کے علاوہ مزید 18 ہزار خواتین اساتذہ کرام کی ضرورت ہو گی ۔ 33 اضلاع کی جانب سے لکھے گئے سٹاف کی کمی کے خطوط کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں سکولوں میں اساتذہ کرام کی کمی اور سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے آئندہ دو ماہ میں ان خالی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ 33 اضلاع کے سٹاف کی ضروریات بارے تمام تر معلومات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جو حکومت کو خطوط کی صورت میں موصول ہو چکی ہیں ان آسامیوں کو میرٹ کے مطابق پر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :