وفاقی حکومت کا بسنت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پولیس کو جڑواں شہروں میں بسنت منانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت ، جڑواں شہروں میں بسنت پرپابندی کے باوجود تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،سوشل میڈیا پر تشہیر ،بازاروں کی بجائے گنجان آباد رہائشی علاقوں میں چھپ چھپا کر من مانے نرخوں پر ڈور کی فروحت ہونے لگی#/h#

اتوار 31 جنوری 2016 18:00

وفاقی حکومت کا بسنت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے بسنت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیس کو جڑواں شہروں میں بسنت منانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔جبکہ دوسری جانب جڑواں شہروں میں بسنت پرپابندی کے باوجود تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،سوشل میڈیا پر تشہیر ،بازاروں کی بجائے گنجان آباد رہائشی علاقوں میں چھپ چھپا کر من مانے نرخوں پر ڈور کی فروحت ہونے لگی،کیمیکل ڈور کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، چھاؤنی میں 3اور 4مارچ ،شہر 10اور11مارچ جبکہ ایف نائن پارک اسلام آباد میں 13مارچ کو بسنت منانے کے لیے سوشل میڈیا پر تشہیر شروع کر دی گئی ہے،پتنگ بازی کے شوقین پتنگوں اور ڈور کی خریداریوں میں مصروف ہو گئے،ڈھوک رتہ ،گوالمنڈی،پیر ودہای،صادق آباد،لالہ زار سمیت گنجان آباد علاقوں میں چھپ چھپا کر ڈور کی فروخت جاری ہے،لاہور کے علاوہ پشاور سے بھی ڈور رالپنڈی میں فروخت کے لیے منگوائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیمیکل ڈور دو پیس 5سو روپے،آٹھ پیس 22روپے،اصل ڈور 15سو سے 25سو روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے جو کسی بھی گاہک کو براہ راست فروخت کی بجائے جان پہچان والے کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے،ادائیگی ایڈوانس میں کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جڑواں شہروں میں بسنت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیس کو کیخلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور رواں ماہ سے بسنت کا سامان فروخت کرنے والوں اور مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر حکومت کی طرف سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی تاہم پتنگ اڑانے کا شوق رکھنے والے پتنگ بازی سے باز نہیں آ رہے

متعلقہ عنوان :