اظہر علی لاہور قلندرکے کپتان مقرر

اتوار 31 جنوری 2016 18:05

اظہر علی لاہور قلندرکے کپتان مقرر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو لاہور قلندر کا کپتان مقرر کر دیا گیا جبکہ یاسر شاہ کی جگہ سری لنکا کے اجنتا مینڈیس ان ایکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر کے روح رواں رانا فواد نیایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر اظہر علی کو لاہور قلندر کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ٹیم کے ایڈوئزر اعجاز احمد نے کہا کہ اظہر علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، اب وہ ٹی 20 میں نئے روپ میں دکھائی دیں گے۔ٹیم منیجر سمین رانا کے مطابق کرس گیل ٹورنامنٹ کھیلیں گے تاہم کسی بھی وجہ سے ان کے نہ کھیلنے کی صورت میں ڈل پورٹ ٹیم میں ان ایکشن ہو ں گے

متعلقہ عنوان :