سلیکٹرز عمر اکمل، احمد شہزاد اور صہیب کی کارکردگی سے نا خو ش

اتوار 31 جنوری 2016 18:07

سلیکٹرز عمر اکمل، احمد شہزاد اور صہیب کی کارکردگی سے نا خو ش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سلیکٹرز عمر اکمل، احمد شہزاد اور صہیب کی کارکردگی سے خوش نہیں ، ان کو مستقبل کے میگا ایونٹس میں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ آئندہ پی سی بی کے اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف یواے ای کی سازگار کنڈیشنز میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد لاہور میں قومی کرکٹرز کی فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانے پر کام کیا گیا، دورہ نیوزی لینڈ کے پہلے میچ میں جیت کے بعد ایک بار پھر ناکامیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کارکردگی میں عدم تسلسل کی بناپر قومی سلیکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہیں اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونیوالی میٹنگ میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید، ارکان اظہر خان اور کبیر خان کے ساتھ شاہد آفریدی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، ٹی ٹوئنٹی کپتان نے ٹیم کے مسائل سے آگاہ کیا، نیوزی لینڈ میں موجود ہیڈ کوچ وقار یونس سے فون پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز عمر اکمل، احمد شہزاد اور صہیب کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ ان کو مستقبل کے میگا ایونٹس میں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے، سلیکٹرز شرجیل خان سمیت چند دیگر پلیئرز کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم ان کی شمولیت کا دارومدار پی ایس ایل میں کارکردگی پر ہوگا۔ مزید معلو مات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز سے ڈراپ ہونیوالے عرفان کو ورلڈ ٹی 20 میں واپس لانے جب کہ کامران اکمل کو ایشیا کپ میں بطور بیٹسمین آزمانے کے آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے