تیسرا ٹی ٹونٹی ،بھارت نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر کلین سویپ کردیا

اتوار 31 جنوری 2016 18:47

تیسرا ٹی ٹونٹی ،بھارت نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر کلین سویپ ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) بھارت نے تیسرے اورآخری ٹی ٹو ئنٹی میں آسٹریلیا کو7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا،بھارت نے 198رنز کا ہدف 19.4اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا،بھارت کی جانب سے روہت شرما52 ،ویرات کوہلی50،شیکھردھون26 جبکہسریش رائنا 49اوریوراج سنگھ 15رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون وائے نے2اورشین واٹسن نے ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا،آسٹریلیا کے شین واٹسن کو میچ میں آل راؤنڈنگ کارکردگی پر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا جبکہ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اورآسٹریلیا کے مابین تین ٹی20میچوں کی سیریز کے تیسرے اورآخری ٹی 20میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائے ،آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے چھ چھکوں اوردس چوکوں کی مدد سے 71گیندوں پر 124رنزبنائے جبکہ ٹریسوس ہیڈ نے26،عثمان خواجہ 14اور نیتھن لیون نے13رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے اشیش نہرا،ایشون ،جدیجا اوریوراج سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارت نے 198رنز کا ہدف 19.4اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا،بھارت کی جانب سے روہت شرما52 ،ویرات کوہلی50،شیکھردھون26 جبکہ سوریش رائنا 49اوریوراج سنگھ 15رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون وائے نے2اورشین واٹسن نے ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا،آسٹریلیا کے شین واٹسن کو میچ میں آل راؤنڈنگ کارکردگی پر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :