مشکوک ایکشن ، محمد حفیظ پر انٹر نیشنل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی باؤلنگ پر پابندی، قومی سپنر کا ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا ، محمد حفیظ اب سپر لیگ میں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے

اتوار 31 جنوری 2016 18:47

مشکوک ایکشن ، محمد حفیظ پر انٹر نیشنل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی باؤلنگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے محمد حفیظ پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کے الزام میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ،محمد حفیظ اب سپر لیگ میں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کے بعد پی سی بی نے بھی محمد حفیظ کو بائلنگ کروانے سے روک دیا،جس کے بعد محمد حفیظ اب سپر لیگ میں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ قومی اوپنر کا ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا ، محمد حفیظ اب سپر لیگ میں باؤلنگ کے جوہر نہیں دکھا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :