آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، نیوزی لینڈ کی ایک درجہ ترقی،پاکستان 8ویں نمبر پر موجود

اتوار 31 جنوری 2016 18:49

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، نیوزی لینڈ کی ایک درجہ ترقی،پاکستان 8ویں نمبر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کو ہرانے کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری اور تیسرے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

نئی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی درجہ بندی میں ایک درجہ بہتری پیدا ہوئی ہے اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ پاکستان ٹیم سیریز ہارنے کے باوجود بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

علاوہ ازیں آسٹریلیابدستور پہلے اور بھارتی ٹیم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ چوتھے، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :