آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ، نممبیا کے بچوں نے جنوبی افریقہ کو چاروں شانے چت کردیا

اتوار 31 جنوری 2016 18:49

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ، نممبیا کے بچوں نے جنوبی افریقہ کو چاروں شانے ..

چٹاگانگ/کاکس بازار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں روز چارمیچز کھیلے گئے۔بنگلہ دیش انڈر19نے سکاٹ لینڈ کو114رنز،انگلینڈ نے زمبابوے کو129، ویسٹ انڈیز نے فجی کو262رنز جبکہ جنوبی افریقہ نے نمیبیاکو2وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بنگلہ دیش میں جاری انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کے پانچویں روزپانچ میچز کھیلے گئے،پہلا میچ بنگلہ دیش اوراسکاٹ لینڈانڈر19ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں بنگلہ دیش نے114رنز سے فتح حاصل کی،دوسرے میچ میں انگلینڈ انڈر19ٹیم نے زمبابوے کو 129رنز سے شکست دیدی،تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے فجی کو262رنز کے واضح مارجن سے شکست دی،جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے نمیبیا کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔