نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا کامیابی سے دفاع کر لیا

اتوار 31 جنوری 2016 20:07

نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا کامیابی سے دفاع کر لیا

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31جنوری۔2016ء) سرب ٹینس سٹار نویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا کامیابی سے دفاع کر لیا، عالمی نمبر ایک نے فیصلہ کن معرکے میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دی اور چھٹی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس طرح وہ یہ زیادہ ٹورنامنٹ جیتنے والے سابق آسٹریلین ٹینس سٹار رائے ایمرسن کے ہم پلہ بن گئے ہیں، گزشتہ سال بھی جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اینڈی مرے کو شسکست سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فتح کے بعد ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میلبورن میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-1، 7-5 اور 7-6 رہا۔ نویک جوکووچ نے چھٹی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، وہ اب تک 11 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :