عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں پانچ روپے کی کمی کو مسترد کر دیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ترین سطح پر ہے ،حکومت اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے ، پانچ روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر عوامی رد عمل

اتوار 31 جنوری 2016 20:59

عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں پانچ روپے کی کمی کو مسترد کر دیا، عالمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) عوام نے پٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے پانچ روپے کی کمی کو مسترد کر دیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ترین سطح پر ہے حکومت اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے ، پانچ روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ، اوگرا نے 11 روپے کمی کی سمری بھجوائی تھی مگر حکومت نے صرف پانچ روپے کی کمی کی جو عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر عوام نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے مگر حکومت کی جانب سے پانچ روپے کی کمی کرنا ہر گز درست نہیں ہے ۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ملک میں پٹرول کی قیمت کو کم ترین سطح پر لے کر آتے جس سے مہنگائی میں کمی واقع ہوتی مگر ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام آج بھی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ۔ عوام نے کہا کہ حکومت کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے جو فائدہ ہونا ہے اس میں عوام کا حصہ بھی کرنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :