وزیراعظم کے اپنے وزراء ہی انکی بات سننے کو تیار نہیں باقی کیا سنیں گے ؟ ‘(ن) لیگ کی ہٹ دھر می پر مبنی پالیساں جمہو ریت پر خود کش حملہ ثابت ہو سکتیں ہیں ‘پیپلزپارٹی کو خوفزدہ کرنے کیلئے جھوٹے پر وپگنڈے کر نیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘بلاول بھٹو کے آگے آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا انٹر ویو

اتوار 31 جنوری 2016 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اپنے وزراء ہی انکی بات سننے کو تیار نہیں باقی کیا سنیں گے ؟(ن) لیگ کی ہٹ دھر می پر مبنی پالیساں جمہو ریت پر خود کش حملہ ثابت ہو سکتیں ہیں ‘پیپلزپارٹی کو خوفزدہ کرنے کیلئے جھوٹے پر وپگنڈے کر نیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘بلاول بھٹو کے آگے آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتز از احسن نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کر نے کا شوق ہے مگر وہ پہلے اپنے اعزائم میں کا میاب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتقام کے نام پر ہونیوالے احتساب کا ہمیشہ سامنا کیا ہے اور عدالتوں سے ہمارے لوگ بری ہوئے ہیں اوراب بھی ہم عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کر ررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں پوری قوم کہہ رہی ہے کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور یہ پہلی حکومت ہے کہ جہاں وزیراعظم کے اپنے وزراء ہی انکی بات سننے کو تیار نہیں اس لیے میں کہتاہوں کہ ملک میں قومی حکومت بنائی جائے کیونکہ موجودہ حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔