پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 21:54

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول5روپےکمی کےبعد71.25روپےکاہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی اسپیڈڈیزل5روپےکی کمی سے75.79روپےکاہوگیا ہے۔لائٹ ڈیزل،ہائی آکٹین،مٹی کاتیل بھی 5روپےسستاہوگیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کو رات 12 بجے سے ہوگا۔