پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری ،اطلاق(کل) سے ہوگا،پٹرول 71 روپے 25 پیسے ، لائٹ ڈیزل 49 روپے 94 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 75 روپے 79 اور مٹی کے تیل کی قیمت 43 روپے 25 پیسے مقرر

اتوار 31 جنوری 2016 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کا اطلاق کل سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اوگرا کی جانب سے فروری کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے کمی کے ساتھ 71 روپے 25 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 49 روپے 94 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 75 روپے 79 پیسے ، مٹی کا تیل 43 روپے 25 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت75 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق کل یکم فروری سے ہو گا ۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔