فیروز والا: ڈاکٹروں کی غفلت، خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 23:55

فیروز والا: ڈاکٹروں کی غفلت، خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

فیروز والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء) ڈاکٹروں کی غفلت کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا، سرجری کے بعد خاتون گزشتہ 4 ماہ سے تڑپ رہی تھی۔ معائنے پر معلوم ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون 4 ماہ تڑپتی رہی مگر اسپتال انتظامیہ کا تولیہ نکالنے کیلئے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرتی رہی۔ بردداشت ختم ہونے پر بالآخر متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے اسپتال پر دھاوا بول دیا، نعرے بازی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :