گاڑی کو چوری سے بچانے کا اتنا آسان طریقہ۔ یقین نہیں آتا کہ یہ کام کرتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 00:05

گاڑی کو چوری سے بچانے کا اتنا آسان  طریقہ۔ یقین نہیں آتا کہ یہ کام کرتا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء)بعض لوگ گاڑیاں چراتے ہیں اور بعض اُن چوروں کا دل چرا لیتے ہیں۔ ایسےہی چوروں کےد ل چرانے والے شخص (ریڈٹ کے صارف mfiasco ) نے شوشل میڈیا ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ اس نے کس طرح کامیابی سے اپنی گاڑی کو چوری ہونے سے بچایا ہوا ہے۔ ریڈٹ کے صارف نے بتایا کہ اپنی گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے اس نے ایک اچھا سا نوٹ لکھ کر اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھا ہوا ہے۔

چور اس نوٹ کو پڑھ کر اس کی گاڑی واپس کردیتے ہیں۔ اس نے جو نوٹ لکھ کر ڈیش بورڈ میں رکھا ہوا ہے اس میں اس نے لکھا ہے کہ اگر آپ یہ نوٹ پڑھ رہے ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میری کار چرا چکےہو۔ میں ایک اچھا انسان ہوں اور تمہیں لازمی اپنی گاڑی میں لفٹ دیتا ، مگر اب یہ تو گذر چکا۔

(جاری ہے)

صارف نے نوٹ میں مزید لکھا کہ وہ لازمی ایسی کار لینا پسند کرے گا جسے کوئی چرا نہ سکے مگر ایسا نہیں ہوسکتا اور اس کی گاڑی چرائی گئی۔

اس کے بعد mfiasco نے لکھا کہ اس کار کو چرانے پر کوئی بھی چور کو کچھ نہیں کہے گا، جب تک کہ وہ اس سےکسی پیدل چلنے والے کو نہ مار دے۔اس نے نوٹ میں چور کو مشورہ دیا کہ اس گاڑی کو کسی جگہ چھوڑ کر اپنی راہ لے ، کوئی اس حوالے سے تحقیقات نہیں کرے گا۔ صارف نے اپنے نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ چوری کی رپورٹ درج کرانے پولیس کے پاس نہیں جائے گا، وہ اس جھنجھٹ میں پڑنا نہیں چاہتا، اس لیے چور بے فکر ہوکر گاڑی چھوڑ کر چلا جائے۔

اس نوٹ میں چور کو کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی کسی بھی شخص کے گھر کے سامنے کھڑا کر کے اس کے وائپر کے نیچے وہ کاغذ پھنسا دے، جو نوٹ کے ساتھ پڑا ہوا ہے تاکہ کوئی اس کاغذ کو پڑھ کر اس سے رابطہ کر لےا ور وہ جا کر اپنی گاڑی لے آئے۔ ریڈٹ کے اس صارف کا دعویٰ ہے کہ اس کافی تفصیلی نوٹ کو پڑھ کر چور اس کی گاڑی واپس کر چکے ہیں تاہم اس کے دعوؤں کی تصدیق ، پولیس میں رپورٹ نہ کرانے کی وجہ سے ، ممکن نہیں۔