آوارہ بلی کو کھانا کھلانے پر جیل کی سزا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 00:05

آوارہ بلی کو کھانا کھلانے پر جیل کی سزا

گیتینؤ، کیوبک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء)کینیڈا میں ایک شخص کو آوارہ بلی کو کھانا کھلانے پر جیل کی سزا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 65 سالہ ڈین سمتھ کے گھر میں ایک بلی آگئی ، جسے اس نے کھانا کھلا دیا۔ حکام نے اسے بلی کا لائسنس بنوانے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا اوراینمل کنٹرول آفیسر کو بتایا کہ یہ بلی اس کی نہیں، اس نے تو اسے بس کھانا کھلایا تھا، اس پر آفیسر نے کہا کہ آپ نے اسے کھانا کھلایا ہے، اس لیے آپ ہی اس کے مالک ہو۔

(جاری ہے)

سمتھ نے پھر بھی لائسنس بنوانے اور 276 ڈالر جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ سمتھ نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی نے لائسنس بنوایا تھا مگر اس سے اس کی علیحدگی ہوگئی۔ اس کے بعد اس نے دعویٰ کیا کہ یہ بلی اس کی بیوی کے گھر تھی، جسے وہ چھوڑ چکا ہے مگر وہ عدالت میں اپنے نئے گھر کا ثبوت نہ پیش کر سکا۔ عدالت نے سمتھ کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر 11دن جیل کی سزا سنائی ہے مگر حکام نے عدالت کو بتایا کہ سمتھ کی جیل کی سزا کچھ دن بعد شروع ہوگی، کیونکہ ویک اینڈ کی وجہ سے جیل فل ہوگئی ہے۔