نیوزی لینڈ اکتوبر 2014ء سے اب تک تمام ہوم سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی

پیر 1 فروری 2016 11:01

نیوزی لینڈ اکتوبر 2014ء سے اب تک تمام ہوم سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ بھی پاکستان ٹیم تین وکٹوں سے ہارگئی ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ اکتوبر 2014 کے بعد ہر طرح کے کرکٹ فارمیٹ میں ہوم سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی نے سب کو مایوس کر دیا اور ٹی 20 سیریز میں بدترین شکست کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں بھی ہار کا منہ دیکھنا ہی نصیب ہوا۔

دوسرا میچ بارش کے منسوخ ہو گیا اور اب تیسرا اور آخری میچ بھی 3 وکٹوں سے ہارگئی ہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔کیویز ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد ہر طرح کے کرکٹ فارمیٹ میں اکتوبر 2014ء سے اب تک تمام ہوم سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔