زیادہ سٹمپڈ ،ایم ایس دھونی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پیر 1 فروری 2016 11:16

زیادہ سٹمپڈ ،ایم ایس دھونی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء)بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سٹمپ آؤٹ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

34سالہ بھارتی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں آل راؤنڈر جیمز فالکنر کو شکار کر کے سری لنکا کے کمار سنگا کارا کو انٹر نیشنل کرکٹ میں زیادہ سٹمپ آؤٹ کرنے کے اعزاز سے محروم کیا ، سنگاکارا نے انٹر نیشنل کرکٹ میں 139سٹمپ کرکھے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی کے سٹمپڈ کیے گئے شکار وں کی تعداد 140ہوگئی ہے۔