اگلے دو ماہ میں پاک بھارت دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پکے،تعداد چار ہونا بھی ممکن

پیر 1 فروری 2016 11:38

اگلے دو ماہ میں پاک بھارت دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پکے،تعداد چار ہونا ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اگلے دو ماہ کے دوران ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہونگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ایشیاء کپ شیڈول ہے جو پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا - اس کے بعد مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ہو گا اور یوں دونوں روایتی حریف 2 مہینوں میں 2 بار ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 27 فروری کو شیڈول ہے جب کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دونوں ٹیمیں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی ۔ اگر دونوں ٹیمیں ایشیاء کپ اور پھر ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیتی ہیں تو ان کے درمیان آگلے 2 ماہ کے دوران 2 کی بجائے 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ۔