نائیجیریا:بوکوحرم نے تباہی مچا دی ،بم حملوں وفائرنگ سے65افراد ہلاک

پیر 1 فروری 2016 11:49

نائیجیریا:بوکوحرم نے تباہی مچا دی ،بم حملوں وفائرنگ سے65افراد ہلاک

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) شمال مشرقی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے بم حملوں اور فائرنگ سے 65 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق بوکو حرام نے میڈوگوری شہر سے پانچ کلو میٹر دور قصبے دلوری پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے آبادی پر فائرنگ کی اور انکے گھروں کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمع ہوئے لوگوں پر خود کش حملہ آوروں نے دھماکے کئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پینسٹھ افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جو اس بری طرح سے جل چکی ہیں کہ انکی شناخت ممکن نہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ آگ میں درجنوں مویشی بھی جل گئے۔ ایک ہفتے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا یہ تیسرا حملہ ہے

متعلقہ عنوان :