پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کا 21 یوم پیدائش کل منایا جائیگا
پیر 1 فروری 2016 11:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا اگر حیات ہوتیں تو اب تک اکیس برس کی ہو چکی ہوتیں ان کا 21واں یوم پیدائش کل (منگل کو) منایا جائیگا،ارفع کریم کے انتقال کے بعد یہ اس کی چوتھی سالگرہ ہو گی وہ 14جنوری 2012ء کو انتقال کر گئی تھیں ارفع کریم کی سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ارفع کریم کی مغفرت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
بدقسمتی سے ارفع کریم اگرچہ ہم میں موجود نہیں ہے لیکن اس کے خواب اور اس کی سوچ ابھی تک زندہ ہے ۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے تھے انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور سلام پاکستان ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم رندھاوا کوحسن کارکردگی کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.