سابق کپتان ، آل راونڈر شعیب ملک 34 برس کے ہوگئے

پیر 1 فروری 2016 11:52

سابق کپتان ، آل راونڈر شعیب ملک 34 برس کے ہوگئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک چونتیس برس کے ہو گئے۔ ان کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوں نے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔