ماسٹر چیمپینئزمیں پرسوں مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

پیر 1 فروری 2016 12:14

ماسٹر چیمپینئزمیں پرسوں مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ماسٹر چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) میں بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے سابق مایہ ناز کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں 3 فروری کو پہلے میچ میں لبرا لیجنڈز اور ورگو سپر کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ جیمنی عریبیئنز اور کیپری کون کمانڈرز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :