تبدیلی آگئی۔۔
خیبر روڈ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس نے ایس ایس پی ٹریفک کا چالان کر دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : خیبر پختونخواہ میں اداروں کی شفافیت سے متعلق تو سُن ہی رکھا ہے لیکن ا سکا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی ٹریفک ہی کا چالان کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق خیبر روڈ پر ایس ایس پی ٹریفک نے سگنل توڑا جس پر ٹریفک پولیس نے ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ کو 200 روپے کا چالان کر دیا۔
ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی یونیفارم میں بھی ملبوس نہیں تھے۔دوسری جانب ایس ایس پی نے موقف اختیار کیا کہ میں سگلنلز پر اہلکاروں کی پوزیشن چیک کر رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے پی کے کی ٹریفک پولیس متعدد ایم پی ایز اور ایم این ایز سمیت سیاسی رہنماؤں اور عہدیداران کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تھما چُکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.