Live Updates

عمران خان کی نااہلی خیبرپختونخوا میں ثابت ہوچکی‘ پشاور میں ایک پلی کو باب پشاور کا نام دے کر جشن منا رہے ہیں‘ عمران خان دھاندلی کی بجائے عوام کے حقوق کی بات کرتے تو آج حالات مختلف ہوتے‘ ہم نے بہت کام کرنے ہیں عمران خان وقت ضائع نہ کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی خیبرپختونخوا میں ثابت ہوچکی‘ پشاور میں ایک پلی کو باب پشاور کا نام دے کر جشن منا رہے ہیں‘ عمران خان دھاندلی کی بجائے عوام کے حقوق کی بات کرتے تو آج حالات مختلف ہوتے‘ ہم نے بہت کام کرنے ہیں عمران خان وقت ضائع نہ کریں۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں این اے 122سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی خیبر پختونخوا میں ثابت ہوچکی ہے عمران خان کو ہر بار این اے 122میں شکست ہوئی وہ پندرہ سال میں صرف ایک ہی حلقے کی سیاست کررہے ہیں عمران خان نے اتنے عرصے میں پشاور میں صرف ایک پلی بنائی اسی پلی کو باب پشاور کا نام دے کر جشن مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی سمیت ہر انتخاب میں (ن) لیگ نے تحریک انصاف کو شکست دی عمران خان شور مچانے کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں ہم نے بہت کام کرنے ہیں عمران خان ہمارا وقت ضائع نہ کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بیرونی فنڈز حکومت کے خلاف استعمال کررہے ہیں تحریک انصاف خیبرپختونخوا سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی۔ عمران خان دھاندلی کی بجائے عوام کے حقوق کی بات کرتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات