پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کے اچانک معائنوں کا اعلان کردیا

پیر 1 فروری 2016 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کالجز کے اچانک معائنوں کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کالجز اپنی خامیاں اور نقائص دور نہ کر سکے تو انہیں بند کر دیا جائے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینیٹل کونسل انتظامیہ کی جانب سے چک شہزاد میں ایک میڈیکل کالج پر چھاپے کے بعد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی کی ایک ٹیم نے حضرت بری سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینیٹل کالج اسلام آباد کا دورہ کیا اور یہاں پر سہولیات کے فقدان اور اس کے عمومی حالات سے حیران و پریشان ہو گئے یہ فیصلہ کہا گیا کہ کالج کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا یہ کالج پی ایم ڈی سی کی نگران انتظامیہ نے رجسٹر کیا تھا جس کو کونسل انتخابات کے انعقاد کا مینڈیٹ دیا گیا ہے نگراں انتظامیہ نے 16 جنوری کو کونسل چھوڑ دی تھی کیونکہ نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ کالج نوٹیفیکیشن کے مطابق کالج کو 25 دسمبر 2015 رجسٹر کیا گیا اور 100 ایم بی ابی ایس طلبہ کو ٹریننگ دینے کی اجازت دی گئی ۔ پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر پروفیسر شبیر لہری نے کہا کہ کالج کے بارے میں شکایات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :