مصر، صحرائے سینا میں 2 بم دھماکے ، 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 زخمی

پیر 1 فروری 2016 13:08

مصر، صحرائے سینا میں 2 بم دھماکے ، 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 زخمی

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) مصر کے صحرائے سینا میں دو مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ پہلا دھماکہ رفاہ میں سڑک کنارے بم نصب بم پھٹنے سے اس وقت ہوا جب پولیس کی ایک گاڑی گزر رہی تھی جو اس دھماکے کا نشانہ بنی دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے دوسرا دھماکہ شیخ زید وید شہر میں ہوا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :