پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جذام سے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان میں 56 ہزار افراد جذام میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پیر 1 فروری 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جذام سے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا ۔ ملک میں 56 ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔اپنے ماضی کو یاد کرتے 68 سالہ سید قاسم گزشتہ تین سال سے جذام کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان جیسے تقریباً 56 ہزا ر افراد ملک میں جذام کے مرض میں مبتلا ہیں۔سید قاسم کے مطابق ان کو 30 سال قبل جذام کا مرض لاحق ہوا جس کا علاج آج تک چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین طب کے مطابق جذام ایک ایسا جرثومہ ہے جو انسان کی کھال کو متاثر کرکے متاثرہ جگہ کو سن کردیتا ہے جس کے باعث انسان کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔کراچی میں سالانہ 150 کے قریب افراد جذام کیمرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جذام کا مرض مکمل قابل علاج ہے پاکستان میں ہر سال تقریباً4سے5سو سے زائد نئے جذام کے مریض رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔اب تک پورے ملک میں تقریباً56ہزار 5سو جذام کے مریض رجسٹرد کیے جاچکے ہیں جس میں سے 98فیصد مریضوں کا علاج مکمل ہوچکاہے۔ 2014 میں ملک بھر میں کل501نئے مریض رجسٹرڈ کئے گئے جس میں 46فیصد کا تعلق سندھ سے اور 62فیصد کا تعلق کراچی سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :