سعودی عرب میں ایشیائی باشندے کو کسٹمر کا ملٹری یونیفارم پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر شائع کرنا مہنگا پڑ گیا

پیر 1 فروری 2016 13:21

سعودی عرب میں ایشیائی باشندے کو کسٹمر کا ملٹری یونیفارم پہن کر سوشل ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سعودی عرب میں ایک ایشیائی باشندہ اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے چکر میں بڑی مصیبت میں پھنس گیاہے تفصیلات کے مطابق لانڈری میں کام کرنے والے ایشیائی باشندے نے دوستوں کو متاثر کرنے کیلئے کسٹمر کا ملٹری یونیفارم پہن کر تصویر بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شائع کر دیاجس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ایشیائی باشندے کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شائع کرنے کے ایک دن بعد پولیس نے لانڈری کا پتہ لگایا اور اور سیدھا اس لڑکے کو حراست میں لے کر پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی یہ حرکت اس کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :