سعودی عرب کا دہشتگردی کے حملوں کو روکنے میں معاونت کرنے والے شہریوں کو کروڑوں روپے انعام دینے کا اعلان
پیر 1 فروری 2016 13:21
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے حملوں کو روکنے میں معاونت کرنے والے شہریوں کو ستر لاکھ ریال (18 لاکھ ڈالرز) انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گردوں کے اتاپتا یا کمین گاہوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو دس لاکھ ریال دیے جائیں گے۔سعودی وزارت داخلہ نے اس سے قبل جنوب مغربی علاقے عسیر میں واقع شہر ابھا میں مسجد میں تباہ کن بم حملے میں ملوّث دہشت گردی کے دو سیلوں کو بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس واقعے میں ایک سعودی فوجی بھی ملوّث نکلا ہے۔یادرہے کہ 6 اگست 2015ء کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہرابھا میں ایک خودکش بمبار نے ایک مسجد میں نماز کے دوران خود کو اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
یہ خودکش بم دھماکا داخلی سکیورٹی کے ذمے دار خصوصی اسلحہ اور حربی یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز میں واقع مسجد میں ہوا تھا۔
وزارت داخلہ نے ابھا میں اس تباہ کن بم حملے میں ملوّث نو مطلوب افراد کی تفصیل جاری کی ہے اور ان کے بارے میں اطلاع یا ان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے پچاس لاکھ ریال کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت کا کہناتھا کہ حملہ آوروں کے ساتھیوں میں ایک فوجی صلاح الشہرانی بھی شامل تھا۔اس نے اپنے فرائض انجام دینے کے بجائے دہشت گردوں کا ساتھ دیا تھا اور اپنے ساتھیوں سے غداری کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.