کراچی : پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لٹر مقرر کی جائے ، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 13:42

کراچی : پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لٹر مقرر کی جائے ، سندھ اسمبلی میں قرارداد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد پیش کی جسے اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جائے ، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 40 روپے مقرر کی جائے، نثار کھوڑو نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہو کر 30 ڈالر فی بیرل تک آئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بھی منتقل کیا جائے۔