فلم”دی لیجنڈ آف ٹارزن“کا نیا ٹریلر جاری
پیر 1 فروری 2016 13:45
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)ہالی وڈ کی تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی فلم”دی لیجنڈ آف ٹارزن“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ڈیوڈ یاٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے ٹارزن کے گِرد گھومتی ہے جو جنگل چھوڑ کر لندن کا رْخ کرلیتا ہے تاہم جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹارزن کو لندن چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے اورٹارزن اوراسکے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔
ڈیوڈ بیرون ، ایلن ریچی اور مائیک رچرڈسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈنبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔180ملین ڈالر بجٹ لاگت سے مکمل ہونیوالی اس ایڈونچر تھرل کو وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال یکم مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.