سیلفی ، ڈبسمیش ایکسپرٹ احمد شہزاد کرکٹ میں ناکام

پیر 1 فروری 2016 14:17

سیلفی ، ڈبسمیش ایکسپرٹ احمد شہزاد کرکٹ میں ناکام

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) خوبرو، سٹائلش، سیلفی اور ڈبسمیش ایکسپرٹ احمد شہزاد نے گزشتہ 7 اننگز میں ٓزیادہ دیر وکٹ پر قیام کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی اور تیسرے ون ڈے میں بھی صرف 17 منٹ بیٹنگ کرکے 12 رنز بنانے کے بعد مارٹن گپٹل کو کیچ تھما کر چلتے بنے ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کے مطابق اگر احمد سے نہیں کھیلا جارہا تو کسی اور کو موقع دیں ۔ سیلفی کنگ نے دورہ نیوزی لینڈ میں تینوں ٹی ٹونٹی اور دونوں ون ڈے کھیلے جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 16 رنز رہا اور انہوں نے مجموعی طور پر صرف 58 رنز بنائے ۔ احمد شہزاد ماضی میں ایک بار ویرات کوہلی سے ملانے پر گرم ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :