ملکہ الزبتھ کا کھیلوں سے جڑی ذمہ داریاں اپنی بہو کیٹ مڈلٹن کو سونپنے کا ارادہ

پیر 1 فروری 2016 14:26

ملکہ الزبتھ کا کھیلوں سے جڑی ذمہ داریاں اپنی بہو کیٹ مڈلٹن کو سونپنے ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) ملکہ برطانیہ الزبتھ نے کھیلوں سے جڑی اپنی چند ذمہ داریاں کیٹ مڈلٹن کو سونپنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ ملکہ الزبتھ 21 اپریل کو 90 سال کی ہو جائیں گی اور اس موقع پر انہوں نے اپنی کچھ ذمے داریاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق وہ کھیلوں سے جڑی کچھ سرگرمیوں کو اب ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کو سونپنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب سے 64 سال سے وابستہ ہیں جسے اب آگے اسے کیٹ مڈلٹن دیکھیں گی ، شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ خود بھی ٹینس میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں ۔