تیسری حب جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

پیر 1 فروری 2016 14:35

تیسری حب جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) 2 روز سے جاری رہنے والی تیسری حب جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی ، 35 کلومیٹر فاصلے کی کار ریلی میں 100 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی خصوصی طور پر کار ریلی میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق شور مچاتی دھول اڑاتی ہوئی یہ برق رفتاری کا مظاہرہ کرتی یہ گاڑیاں شامل ہیں تیسری حب کار ریلی میں جہاں پچاس ڈرائیورز کی ہر ممکن کوشش رہی کے وہ فاتح بنے ۔

35 کلومیٹر ہائی سپیڈ ٹریک پر 1300 سے 4000 سی سی تک کی ٹربو گاڑیوں کی ریس رہی جن میں فور بائی فور جیپس اور کاریں شامل ہیں ۔ نادر مگسی نے یہ کار ریس ایک بار پھر اپنے نام کر لی ، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ نئے آنے والوں کی سرپرستی کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ حب کار ریلی میں بین الاقوامی کار ریسرز نے بھی حصہ لیا ۔