الیکشن کمیشن نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی
پیر 1 فروری 2016 14:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان نے درخواستوں کے ساتھ چند ووٹروں کے غلط بیان حلفی جمع کرائے جس پر الیکشن کمیشن کارروائی کا حق رکھتا ہے ‘آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو کسی بھی حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کا اختیار حاصل نہیں ‘ علیم خان الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں ۔
پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی جانب سے انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو کسی بھی حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کا اختیار حاصل نہیں، اس لئے علیم خان الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.