جڑواں شہر وں میں بسنت پر پابندی عملدآمد یقینی بنانے کے لےئے پتنگ فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا امکان

پیر 1 فروری 2016 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) جڑواں شہر وں کی پولیس نے بسنت پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے گنجان آباد علاقوں اور دیگر مارکیٹس میں چھپ چھپا کے کیمیکل ڈوریں اور پتنگ فروخت کرنے والوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہے اور رواں ہفتے سے پتنگ فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد عباسی کی ہدایت پر شہر بھراور خصوصی طور پر گنجان آباد علاقوں میں قائم پتنگ فروشوں کی دکانو ں کی تفصیلات جمع کرنی شروع کر دی ہیں اور رواں ہفتے کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن ساجد کیا نی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علاقوں میں قائم دکانوں کی تفصیلات اکھٹی کر لی ہے اور قوی امکان ہے جڑواں شہروں میں پتنگ فروشوں اور بسنت کے شوقین افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے بسنت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم پابندی کے باوجود جڑواں شہر وں میں بسنت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء کی خرید فروخت جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :