پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی

پیر 1 فروری 2016 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) کاروبار کا پہلا روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لئے خوش آئند ثابت ہوا، کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو پوائنٹس بڑھ کر اکتیس ہزار آٹھ سو پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود چھ فیصد پر برقرار رکھنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو دو پوائنٹس اضافے سے اکتیس ہزار آٹھ سو چار کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :