جیت میں کردار خاندان ، دوستوں ، فینز کی حوصلہ افزائی ہے ،جوکوچ

پیر 1 فروری 2016 16:10

جیت میں کردار خاندان ، دوستوں ، فینز کی حوصلہ افزائی ہے ،جوکوچ

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے سربیا کے نوواک جوکوچ کا کہنا ہے کہ ان کی جیت میں اہم کردار خاندان ، دوستوں اور فینز کی حوصلہ افزائی ہے ،سال کا پہلا گرینڈ سلم جیتنے پر وہ بہت خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن کا فائنل جیتنے کے بعد جوکووچ کافی مطمعن نظر آئے ، میلبورن میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی ایک چییریٹی فاونڈیشن کا دورہ کرنے سے پہلے جوکووچ نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن بھی کروایا جب کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں ان کے فینز بھی موجود تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوکوچ نے کہا کہ ، انہیں آسٹریلین اوپن جیتنے پر بے انتہا خوشی ہے ، انہوں نے 2008ء میں پہلا ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد لگاتار 6 بار آسٹرئلین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین ہے ۔ کیریئر کا 11واں گرینڈ سلیم ٹا ئٹل جیتنے والے جوکوچ نے میلبورن کی چیریٹی فاونڈیشن کو 20 ہزار ڈالرز بھی عطیہ کئے ۔