پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

پیر 1 فروری 2016 16:55

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان سپرلیگ میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ،پی ایس ایل کا آغازچارفروری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپاکستان سپرلیگ کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی،ہیڈ کوچ معین خان سمیت پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کراچی سے دبئی پہنچے جبکہ انٹرنیشنل پلئیرلیوک رائٹ اورمحمد نبی پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔

گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد، انورعلی، احمد شہزاد اوراسد شفیق منگل کونیوزی لینڈ سے دبئی پہنچ کرٹیم کوجوائن کریں گے۔پاکستان سپرلیگ کا آغازچارفروری کودبئی میں ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزافتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پشاورزلمے اوراسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی یواے ای پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :