کراچی: عزیر بلوچ اور ایان علی کا آپس میں‌تعلق ہے ۔ سابق فوجی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:20

کراچی: عزیر بلوچ اور ایان علی کا آپس میں‌تعلق ہے ۔ سابق فوجی نے راز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے ایان علی اور عزیر بلوچ کے مابین تعلق سے پردہ اُٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ عزیر بلوچ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی ڈھکا چھُپا نہیں ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا یہ خبریں بھی سُننے میں آئیں کہ ایان علی جو پیسہ لے کر بیرون ملک جا رہی تھیں اُسے عزیر بلوچ کے دبئی حراست میں کیے گئے وکیل کو ادا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ستر فیصد درست ہے اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ یاد رہے کہ ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیاگیا تھا جبکہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے کراچی کے مضافاتی علاقہ سے گذشتہ ہفتے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :