جماعت اسلامی کے ممبران پارلیمنٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی کیخلاف تحاریک التواء سینیٹ اورقومی اسمبلی میں جمع کرادیں
پیر 1 فروری 2016 18:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ممبران پارلیمنٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی کے خلاف تحاریک التواء سینیٹ اورقومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں۔سینیٹ میں تحریک التواء جماعت اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے جمع کرائی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طارق اﷲ، صاحبزادہ محمد یعقوب، شیر اکبر خان اورخاتون ممبر عائشہ سیدنے تحریک التواء جمع کرائی ہے۔
دونوں تحاریک التواء میں ایک ہی مؤقف اختیار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے مؤرخہ 30جنوری 2016الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیز اور کالجز میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگا دی ہے۔(جاری ہے)
تحریک التواء میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور اپنے پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔
تبلیغی جماعت تعلیمی اداروں سمیت ملک اور دنیا بھر میں لوگو ں کو اﷲ پر کامل یقین اور اﷲ کے رسول حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی پیروی کرنے کی طرف بلاتی ہے۔ممبران نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے فیشن شو،گانے بجانے کے پروگرامات پر پابندی لگانے ،اور مخلوط تعلیمی نظام کو ختم کرنے کی بجائے اسلام کی طرف بلانے والوں پر پابندیاں لگانا شروع کر دی ہیں جو کہ انتہائی غلط اور اسلامی معاشرتی زندگی کی طرف لوگوں کو روکنے کے مترادف ہے۔ممبران نے مذکورہ پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پابندی سرا سر ظلم اور برائی کی سپورٹ اور دین کی تبلیغ کی ترویج میں رکاوٹ کے مترادف اور مطالبہ کیا ہے کہ معمول کی کارروائی روک کر اس معاملہ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوانوں میں زیر بحث لایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.