عزیربلوچ نے پیسے اور تحائف لینے والے صحافیوں کے نام بھی اگلنا شروع کردیئے
100 سے زائد صحافی ماہانہ پانچ ہزار سے لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے، تحائف میں قیمتی موبائل فون ،گھڑیاں بھی دی جاتی تھیں
پیر 1 فروری 2016 18:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) لیاری گینگ وارکے گرفتارسرغنہ عزیربلوچ نے سرپرستی کرنے والے سیاستدانوں اور پولیس افسران کے بعد پیسے اور تحائف لینے والے صحافیوں کے نام بھی اگلنا شروع کردیئے ہیں۔100 سے زائد صحافی ماہانہ پانچ ہزار سے ایک لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش جاری ہے اورساتھ ہی سنسنی خیزانکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔
ملزم کئی سیاستدانوں اورپولیس افسران کے نام سرپرستی کرنے والے افراد کی فہرست میں درج کراچکا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے تفتیش کاروں کوان افراد کے نام بھی بتائے ہیں جنہیں گینگ وارکی جانب سے ماہانہ پیسے دیئے جاتے ہیں۔ان افراد میں بڑی تعداد صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ دیگرافراد کی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عزیر نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ 100سے زائد صحافیوں کو ماہانہ پانچ ہزارروپے سے ایک لاکھ روپے تک دیئے جاتے تھے، جبکہ تحائف میں قیمتی موبائل فون اورگھڑیاں بھی دی جاتی تھیں۔
ماہانہ کے علاوہ اگرکسی کو رقم کی ضرورت ہوتی تو بینک اکاونٹس سے بھی رقم منتقل کی جاتی تھی۔ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ صحافیوں کو دی گئی رقوم کا تمام حساب مقتول ظفربلوچ رکھتا تھا،اسکے علاوہ صحافیوں کی ضیافتوں پر بھی لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کیے جاتے تھے.۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.