ایس ای سی پی نے بیمہ پالیسی ہولڈرز کی آگاہی کے لئے ہدایات جاری کر دیں

پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کیلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بیمہ ثالثی کمیٹیاں تشکیل

پیر 1 فروری 2016 19:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تما انشورنس کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بیمہ پالیسی ہولڈرز کو ان کے تنازعات اور شکایات کے حل کے لئے قانونی طور پر دستیاب فورم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے موٗثر اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں انشورنس کمپنیاں اردو اور انگریزی میں واضح پیغامات بمہ تنازعات کے حل کی کمیٹیوں سے رابطہ کی تفصیلات اور شکات درج کروانے کے طریقہ کار بیمہ پالیسی کے فارم پر شائع کریں گی جبکہ یہ معلومات دونوں زبانوں میں کمپنیوں کی ویب سائٹ اور کمپنیوں کے دفاتر کے نوٹس بورڈ پر بھی دستیاب ہونی چائیں ۔

ایس ای سی پی نے پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بیمہ ثالثی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہر کمیٹی تین ارکان ، جن میں انشورنس ایسوسی ایشن کا ایک ممبر، ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں کا مقصدبیمہ پالیسی ہولڈروں اور ان کے قانونی ورثا کو بیمہ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ریلیف اور تحفظ فراہم کرناہے۔ پروفشنل ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کمیٹی کے ممبران کو خصوصی اخٹیارات بھی دئے گئے ہیں ۔ یا د رہے کہ ان کمیٹیوں کے علاوہ اس قسم کے تنازعات کے حل کے لئے انشورنس ٹربیونل اور انشورنس محتسب کے ادارے بھی موجود ہیں۔